اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں صحتیابی کی شرح 92 فیصد - جموں و کشمیر کورونا اپڈیٹ

جموں و کشمیر میں صحتیاب ہو چکے افراد کی تعداد 96392 ہیں جبکہ 5585 کیسز فعال ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں صحتیابی کی شرح 92 فیصد
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں صحتیابی کی شرح 92 فیصد

By

Published : Nov 18, 2020, 6:43 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید چھ اموات ہو گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 1604 ہو گئی ہے۔ تاہم یہاں صحتیابی کی شرح حوصلہ افزاء ہے۔

ادھر گذشتہ روز جموں و کشمیر میں کورونا کے مزید 572 کیسز درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد 103581 ہو گئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر میں 381 اور جموں میں 191 معاملات سامنے آئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں صحتیاب ہو چکے افراد کی تعداد 96392 ہیں، جبکہ 5585 کیسز فعال ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں صحتیابی کی شرح 92 فیصد ہے جو بھارت کی دیگر ریاستوں سے بہتر ہے۔

گذشتہ ماہ یونین ٹریٹری میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 87 فیصد تھی۔

خطے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سرینگر میں ہیں۔ یہاں 21685 کیسز موجود ہیں جبکہ سرمائی دارالحکومت جموں، 19221 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details