ریئل کشمیر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انتظامیہ کے حکم نامے کی پاسداری کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 14 تاریخ کے میچ میں شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریئل کشمیر فٹبال کلب کے مالک سندیپ چاٹو نے جموں سے فون پر ای ٹی وی بھارت بتایا کہ "انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق وادی میں کرونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے تحت کہیں پر بھی لوگوں کا مجموعہ نہ لگے اس کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ہم اسی پر عمل کرکے 14 تاریخ کو ہونے والے میچ میں شائقین کی صحت کو نظر میں رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹیں دستیاب نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ "