اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: جموں و کشمیر میں سرکاری بسوں کو منتخب روٹز پر چلنے کی اجازت

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتطامیہ نے جمعہ سے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی بسوں کو بین اضلاع چلنے کی اجازت دی ہے۔

By

Published : Jun 12, 2020, 2:56 PM IST

لاک  ڈاؤن: جموں و کشمیر میں سرکاری بسوں کو منتخب روٹز پر چلنے کی اجازت
لاک ڈاؤن: جموں و کشمیر میں سرکاری بسوں کو منتخب روٹز پر چلنے کی اجازت

یہ گاڑیاں کشمیر اور جموں کے تقریبا تمام بڑے قصبوں کے درمیان ایک مقررہ وقت پر چلے گی۔

اگرچہ انتظامیہ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن میں عوام کے لیے کوئی بڑی نرمی نہیں دی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کو ملازمین کی نقل و حرکت کے لیے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے انتطامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی تھی کہ وہ دفاتر میں حاضری دے کر کام کاج کا آغاز کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ایس آر ٹی سی کی یہ بسیں صبح ساڑھے آٹھ اور نو بجے سرینگر سے اننت ناگ، ترال، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ، سوپور، ٹنگمرگ، لال چوک سے صورہ، پامپور اور ہارون تک چلیں گی۔

وہیں جموں میں ان کو تمام قصبہ جات کے درمیان صبح 6:30 بجے سے ایک بجے تک چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وادی کشمیر میں یہ بسیں 12 روٹز پر اور جموں میں 29 روٹز پر ان کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details