لیکن اس وبا کو پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے یونیںن ٹریٹری میں گزشتہ 14 روز سے لاک ڈؤن جاری ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر آبادی اپنے ہی گھروں میں محدود ہے، بازار، تعلیمی ادارے بند ہیں، جبکہ ٹریفک مکمل طور سے سڑکوں سے غائب ہے۔
انتظامیہ سے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے جموں و کشمیر میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر کے قصبات و دیہات گزشتہ دو ہفتوں سے سنسان نظر آرہے ہیں، جبکہ بازاروں و بستیوں کے اندر مکمل خاموشی ہے۔
کووڈ-19 سے مثبت پائے گئے افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے جن میں سے دو افراد کی موت بھی ہو چکی ہے، جبکہ دو افراد کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
آئے دن ان کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عوام میں خوف اور تشویش ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 11644 افراد نگہداشت میں ہیں جن میں سے 355 ہسپتالوں میں قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ بیشتر افراد گھروں میں نگہداشت میں رکھے گئے ہیں لیکن ایک بڑی تعداد جن کی سفری تاریخ ہے کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔