لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے جاری کوروناوائرس وبا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضرورت مند اور بے سہارا افراد کو مدد فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے تقریبا 35 لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا جن میں ڈیلیئی ورکرز، ملازمین، پنشن ہولڈرز اورعام شہری شامل ہیں۔
گریش چندرا مرمو نے محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 21 دن کے لاک ڈاؤن میعاد کے دوران راشن کی خریداری کے لیے عمارت اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ 3.50 لاکھ کارکنوں میں سے ہر ایک کو 1000 روپے جاری کرے۔