اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ

کشمیر یونیورسٹی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بی جی ششماہی امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ
کشمیر یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ

By

Published : Aug 28, 2020, 6:27 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے بی جی کے پہلے ششماہی کے طلبہ و طالبات کے امتحانات آن لائن منعقد کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جمعہ کو باضابطہ طور ایک نوٹفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بی جی کے پہلے ششماہی کے لئے منعقد کیے جانے والے آن لائن امتحانات ریگولر طلبہ کے علاوہ بیک لاگ اور پرائیوٹ طلبہ و طالبات کے لئے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات اور خدشات کو مدنظر رکھ کر یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کا اقدامات اٹھایا گیا ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روکتھام اور سماجی فاصلے کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے یونیورسٹی حکام نے آن لائن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کا اس طرح کا فیصلہ لیا ہے۔

ادھر طلباء کے پریکٹیکل کے امتحانات بھی ایس او پیز کے مطابق ہی عمل میں لائے جائیں گے۔ امتحانات کے منعقد کرنے اور نوٹیفیکیشن کی مکمل جانکاری کے لئے طلبہ یونیورسٹی کی وئب سائٹ سے بھی مزید جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details