اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 54 ہزار کا ہندسہ عبور

آج جموں سے 875 اور کشمیر سے 811 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 17481 ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 54 ہزار کا ہندسہ عبور
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 54 ہزار کا ہندسہ عبور

By

Published : Sep 13, 2020, 7:08 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 1686 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 116 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 54096 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 878 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 875 اور کشمیر سے 811 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 17481 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 185، بارہمولہ 79، کولگام 22، شوپیاں 8، اننت ناگ 47، کپواڑہ 62، پلوامہ 44، بڈگام 158، بانڈی پورہ 128، گاندربل 78، جموں 405، کٹھوعہ 48، راجوری 70، ادھم پور 56، رامبن 31، سامبا 29، کشتواڑ 45، ڈوڈہ میں 94 اور ریاسی میں 18 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 54 ہزار کا ہندسہ عبور

کشمیر میں سری نگر 11678 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 3479، کلگام 2091، شوپیان 1873، اننت ناگ 2895، پلوامہ 3164، کپواڑہ 2846، بڈگام 3741، بانڈی پورہ 2838 اور گاندربل میں 2103 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 54 ہزار کا ہندسہ عبور

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 8352، راجوری 1434، رامبن 825، کٹھوعہ 1333، ادھم پور 1454، سامبا 1066، ڈوڈہ 826، پونچھ 900، ریاسی 588 اور کشتواڑ میں 610 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 54096 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 36708 اور جموں میں 17388 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 452 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 146 اور کشمیر سے 306 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 35737 ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details