اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں مثبت کیسز نے 27 ہزار کا ہندسہ عبور کیا - جموں و کشمیر کورونا اپڈیٹ

آج جموں سے 119 اور کشمیر سے 421 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7027 ہے۔

CORONAVIRUS: JAMMU AND KASHMIR CROSSES 27 THOUSAND MARK
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مثبت کیسز نے 27 ہزار کا ہندسہ عبور کیا

By

Published : Aug 14, 2020, 7:56 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 540 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 60 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 27489 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 520 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 119 اور کشمیر سے 421 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7027 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 108، بارہمولہ 47، کولگام 12، شوپیاں 8، اننت ناگ 31، کپواڑہ 65، پلوامہ 31، بڈگام 37، بانڈی پورہ 50، گاندربل 32، جموں 67، کٹھوعہ 9، راجوری 4، ادھم پور 8، رامبن 4، سامبا 5، کشتواڑ 4، ڈوڈہ میں 4 اور ریاسی میں 8 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

کشمیر میں سری نگر 6680 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2351، کلگام 1688، شوپیان 1553، اننت ناگ 1709، پلوامہ 2016، کپواڑہ 1459، بڈگام 1714، بانڈی پورہ 1301 اور گاندربل میں 849 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مثبت کیسز نے 27 ہزار کا ہندسہ عبور کیا

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1843، راجوری 778، رامبن 623، کٹھوعہ 645، ادھم پور 642، سامبا 546، ڈوڈہ 331، پونچھ 316، ریاسی 265 اور کشتواڑ میں 180 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 27489 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 21320 اور جموں میں 6169 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 204 اور کشمیر سے 436 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 19942 ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مثبت کیسز نے 27 ہزار کا ہندسہ عبور کیا

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details