جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 482 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 59 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 26413 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 498 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 106 اور کشمیر سے 376 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 88، بارہمولہ 26، کولگام 17، شوپیاں 1، اننت ناگ 53، کپواڑہ 42، پلوامہ 52، بڈگام 29، بانڈی پورہ 29، گاندربل 39، جموں 42، کٹھوعہ 14، راجوری 4، ادھم پور 2، رامبن 5، سامبا 4، کشتواڑ 5، ڈوڈہ میں 7 اور ریاسی میں 7 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 6435 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2257، کلگام 1659، شوپیان 1537، اننت ناگ 1665، پلوامہ 1887، کپواڑہ 1348، بڈگام 1641، بانڈی پورہ 1197 اور گاندربل میں 773 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 26 ہزار کا ہندسہ عبور جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1727، راجوری 771، رامبن 616، کٹھوعہ 626، ادھم پور 633، سامبا 533، ڈوڈہ 324، پونچھ 305، ریاسی 242 اور کشتواڑ میں 175 کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 26413 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 20461 اور جموں میں 5952 کیسز شامل ہے۔
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 544 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 88 اور کشمیر سے 456 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 18523 ہے۔
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 26 ہزار کا ہندسہ عبور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔