جموں وکشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 590 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 60 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 22006 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 407 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 157 اور کشمیر سے 433 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 180، بارہمولہ 23، کولگام 11، شوپیاں 6، اننت ناگ 35، کپواڑہ 33، پلوامہ 14، بڈگام 39، بانڈی پورہ 36، گاندربل 56، جموں 72، کٹھوعہ 12، راجوری 11، ادھم پور 14، رامبن 24، سامبا 8، کشتواڑ 8، ڈوڈہ میں 1 اور ریاسی میں 7 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 5333 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1954، کلگام 1523، شوپیان 1474، اننت ناگ 1374، پلوامہ 1614، کپواڑہ 1141، بڈگام 1336، بانڈی پورہ 815 اور گاندربل میں 490 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1259، راجوری 720، رامبن 574، کٹھوعہ 574، ادھم پور 555، سامبا 446، ڈوڈہ 292، پونچھ 234، ریاسی 170 اور کشتواڑ میں 155 کیسز ہیں۔