وہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قیام کرکے نمازوں کا اہتمام کریں۔
انجمن اوقاف کے سربراہ میر وعظ مولوی محمد فاروق ہیں جو گھر میں مسلسل نظر بند ہیں، نے لوگوں سے تلقین کہ ہے کہ موجودہ غیر معمولی، بحرانی اور سنگین حالات میں احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل کریں اور اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات پر بھر پور توکل اور بھروسہ کرکے پوری انسانیت کی حفاظت اور سلامتی کے لئے بارگاہ خداوندی میں گھر پر توبہ و استغفار اور دعاوں کا اہتمام جاریں رکھیں۔
وہیں انجمن اوقاف جامع مسجد نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاو کے تناظر میں عوام الناس سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قیام کرکے نمازوں کا اہتمام کریں۔
انجمن اوقاف جامع مسجد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کی بڑھتی ہوئی شرح، اموات کے تشویشناک اضافہ اور محدود طبی سہولیات کے مد نظر تمام سرکردہ مذہبی رہنما، ماہرین شریعت اور طبی ماہرین سماجی رابطے کو کم سے کم کرنے پر سختی سے زور دے رہے ہیں لہٰذا بحیثیت مسلمان ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ایک دوسرے کو نقصان سے بچانے کی ہرممکن کوشش کریں اور ایسا ہم سماجی اور معاشرتی رابطہ کم کرکے ہی انجام دے سکتے ہیں۔ اس ضمن میں عبادت گاہوں اور روز مرہ کے عوامی مراکز میں اپنی سرگرمیاں معطل کرکے اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس طرح کے غیر معمولی اقدامات نہ صرف انسان خود کی بلکہ باقیوں کی بھی ز ندگی کو محفوظ بنانے میں اپنا اہم رول ادا کر سکتا ہے۔
ادھر ضلع مجسٹریٹ نے عبادت گاہوں کے انتظامیہ کمیٹیوں اور لوگوں سے ضلع انتظامیہ کے فیصلے کو عمل میں لانے کے لیے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔