اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ڈی آر ڈی او دو کووڈ ہسپتال تعمیر کرے گا - COVID hospitals

مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلہ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) کے تحت جموں اور سری نگر میں ایک ایک 500 بستروں پر مشتمل دو کووڈ ہسپتالوں کے قیام کا جائزہ لیا ہے۔

ڈی آر ڈی او دو کووڈ ہسپتال تعمیر کرے گا
ڈی آر ڈی او دو کووڈ ہسپتال تعمیر کرے گا

By

Published : Apr 28, 2021, 10:56 PM IST

میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آرسبھرامنیم، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو، متعلقہ محکموں کے یونین سیکرٹریوں اور ڈی آر ڈی او، آئی ٹی بی پی اور اے ایف ایم ایس انسٹی ٹیوٹ کے افسران نے حصہ لیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ کچھ دنوں سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم اس بڑھتے ہوئے رجحان کا تسلسل کووڈ بستروں کی قلت کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی سہولیات میں کامیابی کی کمی کو دور کرنے کے لئے درخواست کی گئی کہ عارضی ڈی آر ڈی او کووڈ ہسپتال وقت کے ساتھ ساتھ بہتر طریقے سے تعمیر کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے ہسپتالوں میں معاون آکسیجن آئیسولیشن بیڈوں اور 125 مکمل طور پر لیس آئی سی یو بیڈوں سے آراستہ ہونا چاہئے۔

یونین ٹیرٹری میں کووڈ بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کا اندازہ لگاتے ہوئے مرکزی سیکرٹری داخلہ نے جموں وکشمیر حکومت کو فوری طور پر 500 بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا جبکہ ماہرین کی ایک ٹیم کو اس تجویز پر تخمینے لگانے اور رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔

میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ حکومت جموں و کشمیر نے تعمیراتی کام کے ابتدائی آغاز کے لئے جموں اور سری نگر میں دو پیچ زمین کی نشاندہی کی ہے۔

ماضی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تقریباً 12 دن میں ملک بھر میں 1000 بستروں پر عارضی کووڈ ہسپتال تعمیر کئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں دو 500 بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر سے یو ٹی میں کووڈ نگہداشت کے لئے طبی بنیادی ڈھانچے کو بہت تقویت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details