ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بیچ زندگی بسر کرنے کے لئے ہم تمام متعلقین اور تاجر برادری کے نمائندے کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ایک منصوبہ تشکیل دیا جا سکے۔
شاہد اقبال چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’وائرس کے بیچ زندگی بسر کرنے کے لئے ہم تمام متعلقین اور تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ایک منصوبہ بنایا جا سکے۔ سری نگر مخصوص تجاویز کا خوش آمدید ہے۔‘‘