اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19: جموں و کشمیر میں 5482 افراد زیر نگرانی - زیر نگہداشت

یونین ٹریٹری میں 3053 افراد کو ہوم کورنٹائن جبکہ 117 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں 5482 افراد زیر نگہداشت
جموں و کشمیر میں 5482 افراد زیر نگہداشت

By

Published : Mar 27, 2020, 9:55 AM IST

مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر میں اب تک 5482 ایسے افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن میں کورونا وائرس کے مشتبہ علامات پائے گئے ہیں۔ نگرانی میں رکھے گئے افراد یا تو بیرون ممالک سے واپس آئے ہیں یا مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 14 افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

گزشتہ شام مرکزی علاقے میں 3 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے دو کمسن بچے بھی شامل ہے۔ان کا تعلق سرینگر کے مضافاتی علاقہ نٹی پورہ سے ہے اور ان کے دادا جو سعودی عرب سے لوٹے تھے کا کورونا وائرس ٹیسٹ 24 مارچ کو مثبت آیا تھا۔

دونوں بچوں جن میں سے ایک کی عمر 7 برس اور دوسرے کی عمر 8 ماہ بتائی جارہی ہے، کو رعناواری میں واقع جے ایل این ایم ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

یونین ٹریٹری میں 3053 افراد کو ہوم کورنٹائن جبکہ 117 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ جن افراد کو اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے اُن کی تعداد 1761 ہیں جبکہ 551 افراد نے 28 دن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔

جموں و کشمیر میں 5482 افراد زیر نگہداشت

379 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 341 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے، 14 نمونے مثبت پائے گئے ہیں جن میں ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

26 مارچ 2020ء کی شام تک 25 نمونوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی تھا۔

انتظامیہ نے جسمانی طور صحت مند اور تربیت یافتہ ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے کی صورت میں رضاکارانہ طور اپنی خدمات انجام دیں۔

سبکدوش ہوئے سرکاری، آرمڈ فورسز، میڈیکل سروسز، ڈاکٹرز اور پرائیویٹ سیکٹر ڈاکٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضرورت کی اس گھڑی میں اپنا تعاون دیں، جو ڈاکٹر صاحبان اپنی خدمات انجام دینے کے خواہشمند ہوں وہ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی جموں وکشمیر نے بھی جموں وکشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت ماہر ڈاکٹروں اور میڈیکل افسروں کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تعلیم یافتہ امید وار واک ان انٹرویو کے لئے کسی بھی دن سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی نگروٹہ جموں کے دفترمیں آسکتے ہیں جبکہ کشمیر صوبہ کے لئے تعلیم یافتہ امیدوار این ایچ ایم دفتر واقع اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر آسکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں سخت ترین بندیشیں

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ آئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅکو موثر طور روکا جاسکے۔ جو لوگ لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی کریں گے اُن پر وبائی بیماری ایکٹ 1897 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کی رو سے آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details