اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی - کورونا وائرس کی لہر کافی حد تک کمزور پڑ گئی

اعداد و شمار سے واضح ہو جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی لہر کافی حد تک کمزور پڑ گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے وضح کیے گئے رہنما خطوط پر من عن عمل پیرا رہنا ضروری ہے تاکہ تیسری لہر کی ممکنہ شدت سے بچا جا سکے۔

coronavirus cases
کورونا کے سب سے کم معمالات درج

By

Published : Jul 24, 2021, 5:34 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ بعد کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیصی کے لیے 35 ہزار 420 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 9 مسافر سمیت 63 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ مثبت کیسز میں 33 جموں جبکہ 30 افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ وادی میں گذشتہ 28 فروری کو کورونا کے 58 مثبت کیسز درج کئے گئے تھے۔

کورونا کے سب سے کم معمالات درج

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ 20 ہزار 403 ہو گئی ہے، وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک اور مریض کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 373 ہوگئی۔

جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں پانچ ماہ میں پہلی مرتبہ 18 اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 سے کم ہے۔ کشمیر خطے میں 30 مثبت معمالات سامنے آئے جن میں ضلع سرینگر میں 5، بارہمولہ میں 1، بڈگام میں 2، پلوامہ میں 13،کپوارہ میں 1، بانڈی پورہ ضلع میں 2، کولگام میں 2، شوپیاں میں 1 اور گاندربل میں 3 کیسز شامل ہیں۔

اسی طرح جموں خطے میں 33 کورونا متاثرین میں جموں ضلع میں 4، ادھپور میں 2، ڈوڈہ میں 8، راجوری میں 1، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 1، رام بن میں 2 اور ریاسی میں 10 معمالات سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ تیسری لہر کی شدت سے بچاؤ کی خاطر احتیاط ہی واحد راستہ

اعداد و شمار سے واضح ہو جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی لہر کافی حد تک کمزور پڑ گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے وضح کیے گئے رہنما خطوط پر من عن عمل پیرا رہنا ضروری ہے تاکہ تیسری لہر کی ممکنہ شدت سے بچا جا سکے۔

گزشتہ روز جواہر لال نہرو میموریل ہستپال رعناواری میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے کہا کہ اگرچہ کورونا کی تیسری سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام کو کورونا کا ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details