اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس:'غیر مصدقہ طبی نسخوں سے پرہیز کریں' - HealthAdvisory

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کافی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان اقدامات میں عوام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیے جا رہے طبی نسخوں سے پرہیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

Saima Rashid
ڈاکار سیما رشید

By

Published : Mar 23, 2020, 12:53 PM IST

سرینگر شہر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما رشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "سماجی رابطہ ویب سائٹ پر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے والے طبی نسخوں سے عوام کو پرہیز کرنا چاہیے۔ ان نسخوں کی سائنسی طور پر کوئی بھی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کچھ دوائیاں جیسے کہ ازیتھرومائیسین، لوپینویر، اور روتنویر سے تحقیق کے دوران مریضوں کو کافی فائدہ ملا ہے تاہم ان دوائیں کا بھی استعمال سوچ سمجھ کر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کرنا چاہیے۔"

سرینگر شہر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکار سیما رشید کا سماجی رابطہ ویب سائٹ پر عوام سے گزارش

انہوں نے عوام کو بھی اس سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کے چار معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے 31 مارچ تک مرکزی زیر انتظام خطے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور عوام کو اپنے گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details