تین ماہ گزرنے کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس سے پیدا طبی مسائل اور دیگر لوازمات سے متعلق طبی ماہرین کی ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی صدارت کشمیر کے معروف ڈاکٹر محمد سلطان خورو کریں گے۔
اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں سکمز (SKIMS) صورہ کے ناظم عبد الغنی آہنگر، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور سرینگر، ڈاکٹر راجندر سنگھ، سابق پرنسپل جموں میڈیکل کالج، ڈاکٹر جاوید ملک، سکمز بمنہ میڈیکل کالج کے شعبہ پلمونولاجی کے سر پرست، ڈاکٹر انیل شرما، سرپرست شعبہ ادویات گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، ڈاکٹر نوید نذیر سرپرست شعبہ چسٹ ڈیزیز، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر، ڈاکٹر اعجاز نبی کول سکمز صورہ، ڈاکٹر سمرتی گھلاٹی کے علاوہ ڈاکٹر راہل گپتا شامل ہیں۔