ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ہدایت جاری کیا ہے کہ اسکولز اور دیگر مراکز معمول کے مطابق ہی کُھلے رہیں گے۔
جنید متو کی جانب سے اسکولز بند کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد بصیر احمد خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے یا کُھلا رکھنے کا فیصلہ انتظامی معاملہ ہے اور اس کا فیصلہ صرف حکومت ہی لے سکتی ہے۔
متو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے قانونی ضابطوں کے خصوصی سیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے احکامات تک سرینگر شہر میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے ، اسپورٹس کلب ، انڈور اور اوپن اسٹیڈیم، کوچنگ سینٹرز بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکم کل سے نافذ ہوگا'۔
تاہم صوبائی کمشنر نے کہا کہ 'یہ ایک انتظامی معاملہ ہے اور اس کے لیے حکومت کا حکم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی میئر کی پیش کردہ تجاویز پر چیف سکریٹری کی طرف سے بلائی جانے والی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا'۔