وادی کشمیر میں ہر گزرتے دن کورونا وائرس کے مثبت معاملات Kashmir Corona Surgeمیں ہو رہے ہوش ربا اضافے اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر 18 جنوری سے کشمیر یونیورسٹی میں لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی KU Postponed Examsکر دیا ہے۔
اس ضمن میں کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد نے پیر کے روز کہا کہ Kashmir University Postponed Examsکورونا کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات، جو کہ 18 جنوری 2022 لیے جانے تھے، کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی امتحانات کو منعقد کرانے کے لئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ
واضح رہے کہ کورونا مثبت معاملات میں اضافے Corona Cases Kashmirکے پیش نظر جہاں جموں و کشمیر میں شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا وہیں ویکینڈ (ہفتہ اور اتوار کو) بھی بندشیں عائد کی گئی ہیں، ساتھ ہی گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے منسلک تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز کے علاوہ بغیر ایمرجنسی کے تمام طرح کی سرجریز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی غرض سے جہاں لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں وہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افرد خصوصاً ماسک نہ پہننے کی پاداش میں جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔