اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے مثبت کیسز میں پھر سے اضافہ

جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا کے 195 مریضوں کی تصدیق کے جانے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 31 ہوگئی، اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد 1983 ہوگئی ہے، جن میں 1251 کا تعلق کشمیر سے اور 732 کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔

corona positive cases rise again in jammu and kashmir
جموں و کشمیر: کورونا کے مثبت کیسز میں پھر سے اضافہ

By

Published : Mar 25, 2021, 7:31 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جہاں ایک سو پانچ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے وہیں بدھ کو 195 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جن میں سے 146 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 49 مریض جموں سے ہیں، جو کہ رواں برس میں ایک دن میں مثبت کیسز کی تصدیق کرنے کا ریکارڈ ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا کے مثبت کیسز میں پھر سے اضافہ

گزشتہ روز 195 کورونا کے مریضوں کے اضافے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 29ہزار 31 ہوگئی، جبکہ اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1983 جا پہنچی ہے جن میں 1251 کا تعلق کشمیر اور 732 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں، جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سرینگر پہلے نمبر ہے۔

کورونا گائیڈ لائنز پر لوگ عمل درآمد نہیں کررہے ہیں، ہسپتال ہو یا بازار، سیاسی تقریبات ہو یا سماجی، عوامی مقامات ہو یا دیگر تفریحی مقامات ہر جگہ پر لوگوں کا جم غفیر دیکھنے کو ملتا ہے اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ اکثر لوگ ماسک بھی نہیں پہنتے ہیں۔

انتظامیہ نے بغیر ماسک کے چلنے والے افراد پر جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور میڈیکل ٹیموں کو بھی تشکیل دے کر ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ شہر سرینگر اور اطراف میں بغیر ماسک پہننے اور گھومنے والے افراد کا آر ٹی اے ٹسٹ کریں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اپنے آپ کو محفوظ کرکے نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی اس خطرناک وائرس سے بچا سکتے ہیں، وہیں انتظامیہ کو بھی اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرکے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عملی اقدامات اٹھانے چائیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details