اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ - جموں و کشمیر کی اہم خبر

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ جبکہ یہاں گذشتہ کچھ دنوں سے مثبت معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے، وہیں اموات میں کوئی نمایاں کمی نظر نہیں آئی ہے۔

سری نگر: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
سری نگر: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : May 26, 2021, 10:29 PM IST

وبا کے خوف سے عوام میں کئی قسم کے خدشات بھی ہیں وہیں افواہوں کا بازار بھی گرم ہے، جس کی وجہ سے فوت شدہ افراد کی آخری رسومات انجام دینے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سری نگر: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ


جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر کے ائولچی باغ علاقے میں بدھ کے روز 72 برس کے ایک سکھ برادری کے بزرگ کی موت واقع ہوئی۔

اس صورتِحال میں آخری رسومات کی تیاری کرنا بھی رشتہ داروں کے لیے آسان نہیں، کیوں کہ لاک ڈاؤن کے سبب بازار بند ہیں۔ ان مشکلات کا ازالہ کرنے کے غرض سے کشمیر کے سکھ نوجوان نے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے تحت وہ فوت شدہ افراد کی تمام آخری رسومات انجام دیتے ہیں۔'

اس کمیٹی کے رضاکار امن دیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'ہم وبا سے متاثر افراد کو ادویات اور دیگر سامان میسر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آخری رسومات بھی انجام دیتے ہیں۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'رواں برس ہم 50 سے زائد افراد کی آخری رسومات انجام دے چکے ہیں۔ ہمارے رضاکار ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔'

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں 2 ہزار 964 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں جموں سے 1 ہزار 145 معاملے ہیں، جبکہ کشمیر سے 1 ہزار 819 معاملے ہیں۔ وہیں 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خطے میں اب تک وبا سے 275822 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3662 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details