مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کے روز علاقے میں عائد کورونا کرفیو میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اب خطے میں عالمی وبا کے پیش نظر پابندیاں رواں مہینے کی 31 تاریخ تک لاگو رہیں گی۔
یہ پانچوی مرتبہ ہے جب خطے میں کرفیو کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل رواں مہینے کی 17 تاریخ کو کرفیو میں توسیع کرتے ہوئے مئی 24 تک کر دیا گیا تھا۔
انتظامیہ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کورونا کرفیو خطے کے تمام 20 اضلاع میں رواں مہینے کی 31 تاریخ (پیر) تک کر دیا گیا ہے۔ اس دوران صرف ضروری خدمات میسر کرنے والوں کو ہی باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔