جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 704 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 96 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 34480 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 657 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 195 اور کشمیر سے 509 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7630 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 198، بارہمولہ 16، کولگام 9، شوپیاں 9، اننت ناگ 47، کپواڑہ 49، پلوامہ 55، بڈگام 64، بانڈی پورہ 22، گاندربل 40، جموں 98، کٹھوعہ 27، راجوری 17، ادھم پور 15، رامبن 3، سامبا 12، کشتواڑ 9، ڈوڈہ میں 7 اور ریاسی میں 0 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 8553 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2694، کلگام 1877، شوپیان 1646، اننت ناگ 2193، پلوامہ 2442، کپواڑہ 1943، بڈگام 2271، بانڈی پورہ 1974 اور گاندربل میں 1279 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2561، راجوری 858، رامبن 651، کٹھوعہ 782، ادھم پور 752، سامبا 671، ڈوڈہ 384، پونچھ 383، ریاسی 360 اور کشتواڑ میں 206 کیسز ہیں۔