جموں وکشمیر میں بدھ کے روز 540 ناول کوروناوائرس معاملے درج کئے گئے جن میں 67 مسافر شامل ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 معاملوں نے 19 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق 151 جموں سے اور 389 کشمیر سے درج کئے گئے۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 348 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 7749 ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سری نگر میں 203، بارہمولہ میں 20، کولگام 15، شوپیاں 4، اننت ناگ 26، کپواڑہ 3، پلوامہ 67، بڈگام 45، بانڈی پورہ 3، گاندربل 3، جموں 49، کٹھوعہ 17، راجوری 33، ادھم پور 10، رمبن 8، سامبا 12، پونچھ 5، کشتواڑ 5 اور ڈوڈہ 6 مثبت معاملے پائے گئے۔
کشمیر میں سری نگر 4476 کیسوں کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد بارہمولہ 1835، کولگام 1491، شوپیان 1416، اننت ناگ 1258، پلوامہ 1363، کپواڑہ 1069، بڈگام 1228، بانڈی پورہ 678، اور گاندربل میں 387 کیس ہیں۔