اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز میں نمایاں کمی

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 114038 پازیٹیو کیسز میں سے 4995 کیسز فعال ہیں جبکہ 107282 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز میں نمایا کمی
جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز میں نمایا کمی

By

Published : Dec 9, 2020, 8:20 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 470 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 34 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 470 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 114038 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 277 خطہ جموں سے ہیں اور 193 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1761 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار

حکام نے بتایا کہ 524 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 302 جموں خطے سے ہیں اور 222 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 107282 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 114038 پازیٹیو کیسز میں سے 4995 کیسز فعال ہیں جبکہ 107282 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details