سری نگر:جموں وکشمیر انتظامیہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں دریائے جہلم سے نجی ٹھیکیداروں کو ریت نکالنے کے ٹھیکے دیے تھے۔ تاہم اب اس سلسلے کو انتظامیہ نے بند کردیا ہے۔ Sand Mining Ban in Jhelum۔ حکومت نے جہلم میں سرینگر، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع میں 200 مقامات کا انتخاب کیا تھا جہاں سے ریت نکالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اگرچہ ایک جانب انتظامیہ کے خزانے میں کروڑوں روپے کی آمدنی ہوئی لیکن وہیں دوسری جانب دریا کے ماحول اور اس کی مچھلیوں کی تعداد پر برے اثرات ثابت ہوئے۔ Contracts for Extracting Sand from Jhelum Closed
Sand Mining Ban in Jhelum کشمیر میں جہلم سے ریت نکالنے کے ٹھیکے بند - کشمیر میں جہلم سے ریت نکالنے کے ٹھیکے بند
کشمیر حکومت نے فیصلی کیا ہے کہ وہ جہلم میں ریت کی کانوں کی نیلامی نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
دریائے جہلم وادی میں پانی کا ایک بڑا وسیلہ ہے اور جنوب سے شمال تک یہ تقریباً آدھی آبادی کو پانی فراہم کرتا ہے۔ بڑے پیمانے پر ریت نکالنے کے سبب جہلم کے بنڈ کمزور ہوئے جس سے سیلاب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین ماحولیات اور کشمیر یونیورسٹی میں شعبۂ ماحولیات میں اسسٹنٹ پروفیسر عرفان رشید کا کہنا ہے کہ 'جہلم سے بڑی تعداد میں ریت نکالنے سے دریا پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں جموں و کشمیر کی مختلف حکومتوں نے کشمیر میں پہاڑوں سے کان کنی پر پابندی عائد کی ہے جس سے تعمیراتی کاموں کے لیے کثیر مقدار میں درکار ریت جہلم سے نکالنی پڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ سے جہلم پر اضافی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
تاہم اب انتظامیہ نے جہلم سے ریت نکالنے کا عمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمۂ مائننگ کے جوائنٹ ڈائریکٹر نثار احمد خواجہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جہلم سے ریت نکالنے کے ٹھیکے اب بند کیے گئے ہیں اور جن ٹھیکیداروں کو یہ ٹھیکے دیے گئے تھے ان کو پیسے واپس دیے جائیں گے۔ Govt wont auction Sand Mining in Jhelum۔ انہوں نے کہا کہ تاہم روایتی طریقے سے ہانجی و دیگر مقامی لوگوں کو اسناد جاری کرکے ان کو ریت نکالنے کی اجازت دی جائے گی جس میں کسی بھی طرح کی مشین کا استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔