سرینگر: بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آج پردیش کانگرس کمیٹی نے جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک ریلی نکالی جس کی قیادت کانگرس لیڑر طارق حمید کرہ نے کی۔ اس ریلی میں کانگرس کے درجنوں رہنما اور کارکنان نے حصہ لیا۔ ریلی سرینگر کے ایم اے روڑ پر واقع پارٹی دفتر سے ڈلگیت تک نکالی گئی۔ طارق حمید کرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج کی ریلی ک مقصد ہے کانگرس رہنما راہول گاندھی نے جو پیغام بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے دیا تھا اسی پیغام کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔ نفرت کے ماحول کو محبت کے پیغام کو ہر ایک تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے گزشتہ برس آج ہی کے روز کنیاکماری سے کشمیر تک لا پیدل سفر کیا تھا اس سے ملک محبت و اخوت کا ماحول پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جو ملک میں نفرت کی سیاست اور ماحول کو پھیلانے کی کوشش کی تھی وہ راہول گاندھی کے بھارت جوڈو یاترا سے کچھ حد تک دور ہوئی۔ سپریم کوٹ میں دفعہ 370 پر فیصلے کو محفوظ رکھنے پر طارق حمید کرہ نے بتایا کہ جموں کشمیر کے عوام کو عدالت سے امید ہے کہ فیصلے انکے حق میں آئے گا اور انکو انصاف ملے گا۔
Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سرینگر میں کانگرس کی ریلی - بھارت جوڑو یاترا کی سالگرہ پر سرینگر میں ریلی
بھارت جوڑو یاترا کی پہلی برسی پر آج پردیش کانگرس کمیٹی نے جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک ریلی نکالی جس کی قیادت کانگرس لیڑر طارق حمید کرہ نے کی۔ Congress rally in Srinagar on occasion of first anniversary of Bharat Jodo Yatra
Published : Sep 7, 2023, 3:17 PM IST
ملک کا نام انڈیا سے بھارت تبدیل کرنے پر طارق حمید کرہ نے بتایا کہ یہ بی جے پی حکومت کی چھوٹی سوچ کو ظاہر کر رہی ہے کہ کس طرح وہ حزب اختلاف کے "انڈیا الائنس" سے گھرا گئے ہیں کہ وہ آئین کو بھی اب تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے سات ستمبر سنہ 2022 کو ملک گھر بھارت جوڈو یاترا شروع کی تھی اور کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل سفر کیا تھا۔ راہول گاندھی نے کہا تھا کہ اس یاترا ملک میں نفرت کی سیاست اور ماحول کو محبت کی سیاست سے بدلنا ہوگا۔ اس یاترا کے دوران اس راہول گاندھی کا نعرہ "نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنا" کافی مقبول ہوا تھا۔