سرینگر: حزب اختلاف کانگرس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’’ملک میں نفرت کی سیاسی پھیلا رہی ہے جس سے ملک کی اقتصادی، سماجی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔‘‘ کانگرس کے سابق رکن پارلیمان اور قومی ترجمان میم افضل نے سرینگر میں کانگرس دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو کانگرس ہی روک سکتی ہے۔‘‘Congress MP M Afzal in Srinagar
میم افضل نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ملک کو نفرت کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں اس کے خلاف کانگرس ’’بھارت جوڑو‘‘ یاترا کا انعقاد کر رہی ہے جو کنیاکماری سے کشمیر تک منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ستمبر سے شروع ہوگی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی اس کی شروعات کریں گے۔MP M Afzal Criticizes BJP