اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس لیڈر سیف الدین سوز رہا

ایک برس سے زیادہ عرصے سے نظربند سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز کو رہا کر دیا گیا ہے۔

By

Published : Sep 21, 2020, 6:24 PM IST

کانگریس لیڈر سیف الدین سوز رہا
کانگریس لیڈر سیف الدین سوز رہا

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز کو ایک برس سے زائد عرصے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فون پر سوز نے کہا: ’’گزشتہ برس پانچ اگست کو مجھے اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے مجھے باہر جانے سے روکا اور کہا کہ آپ نظر بند ہیں۔ جب میں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کی نقل مانگی تو وہ مجھے فراہم نہیں کی گئی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہفتے کے روز شام کو ایک سکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ میں اب آزاد ہو میں گھر سے باہر جا سکتا ہوں۔ اس بار بھی مجھے کوئی سرکاری دستاویز نہیں دیا گیا۔‘‘

وادی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے افسوس ہے کی وادی میں لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ سیاستدانوں اور صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ان سب باتوں کا کوئی بھی ریکارڈ میسر نہیں کیا جا رہا۔ میں چاہتا ہوں کہ انتظامیہ جلد سے جلد وادی کے تمام زیر حراست افراد اور سیاستدانوں کی رہائی عمل میں لائے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details