قابل ذکر ہے کہ پیر کو سرینگر کے میئر جنید متو اور ڈپٹی میئر شیخ عمران نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس پارٹی کے دو تہائی کونسلرز نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔
کانگریس کونسلرز نے سرینگر مئیر کے دعوے کو مسترد کیا جنید متو کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگرس کے کونسلر شفاعت غفار نے کہا کہ جنید متو کا دعویٰ صحیح نہیں ہے اور کانگریس کے اکثر کارپوریٹر پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ’’چند کونسلرز نے ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اپنی حمایت کی تھی تاہم انکی پیپلز کانفرنس میں شمولیت کے بعد انہوں نے حمایت واپس لے لی تھی۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ ’’جنید متو اور شیخ عمران کانگریس کونسلرز کو ڈرا دھمکا کر پیوپلز کانفرنس میں شامل ہونے کیلئے مجبور کر رہے ہیں۔‘‘
شفاعت غفار کا مزید کہنا تھا کہ ’’اگر کانگرس کا کوئی کونسلر میئر یا ڈپٹی میئر کی حمایت کرے گا تو ان کونسلرز کے خلاف پارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔‘‘