اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں پارکس کو کھولنے کی مشروط اجازت - ڈپٹی کمشنر سرینگر

سرینگر انتظامیہ نے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہتے ہوئے پبلک پارکس کو کھولنے کا اعلان جاری کیا ہے۔

سرینگر میں پارکس کو کھولنے کی مشروط اجازت
سرینگر میں پارکس کو کھولنے کی مشروط اجازت

By

Published : Jul 7, 2021, 10:46 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات میں کمی کے پیشِ نظر ضلع انتظامیہ سرینگر نے تمام پارکس کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تفریحی پارکس میں ان ہی افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا مخالف ویکسین کا ٹیکہ لیا ہوگا یا ان کا 4 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہو۔ البتہ سنیچر اور اتوار کو ہفتہ وار کورونا کرفیو کے چلتے پارکس بند رہیں گے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق کورونا کے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنا ضروری قرار دیا گیا ہے جب کہ حکمنامے میں مزید کہا گہا ہے کہ متعلقہ محکموں پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ سیر و تفریح کے لیے پارکوں میں جانے والے لوگ ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔

وہیں ڈپٹی کمشنر سرینگر نے ضلع کے فلوریکلچرل افسر اور دیگر افسران کو ہدایت دی ہے کہ پیڈ پارکوں میں رجسٹریشن کے لیے کاؤنٹروں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ بھیڑ بھاڑ جمع نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: وقف اراضی پر مبینہ طور قبضہ کرنے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف چالان پیش

اس کے علاوہ چیف میڈیکل افسر سرینگر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیسٹنگ اور ٹیکہ کاری کی ٹیموں کو پارکوں میں بھی متحرک رکھیں تاکہ جو کوئی ویکسین کے بغیر پایا جائے اسے موقع پر ہی ٹیکہ لگایا جائے اور کورونا ٹیسٹ بھی عمل میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پبلک پارکس کو عوامی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details