اردو

urdu

ETV Bharat / state

Financial Crisis in Kashmir کشمیر میں مالی بدحالی کو دور کرنے کےلیے جامع پیکیج فراہم کیا جائے

کنفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کشمیر کے صدر نے کہا کہ جب کشمیر کا تجارتی مرکز مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہوتا ہے تو یہ اثر نہ صرف شہر سرینگر بلکہ دیگر اضلاع کی تجارت پر بھی لازمی طور پر پڑنا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 26, 2023, 4:11 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں معاشی اور اقتصادی بدحالی کو دور کرنے کے لئے تاجروں نے حکام پر زور دیا کہ انہیں مالی مدد کی خاطر جامع پیکیج فراہم کیا جائے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا نے پہلے ہی مالی مسائل پیدا کیے تھے۔ اب کشمیر کے تجارتی مرکز سرینگر میں متعدد تعمیراتی منصوبوں پر کام ہونے سے کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے۔ کنفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کشمیر کے صدر فرحان کتاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ میں تاجروں کو قرضوں اور بلوں کی ادائیگی میں کچھ نرمی دی گئی تھی اور وہ چاہتے ہیں کہ اسی طرح کے اقدامات فوری طور پر ہوں کیونکہ تمام تاجر اس وقت کاروبار میں مندی کا سامنا کر رہے ہیں۔

کنفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ جب کشمیر کا تجارتی مرکز مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہوتا ہے تو یہ اثر نہ صرف شہر سرینگر بلکہ دیگر اضلاع کے تجارت پر بھی پڑنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ادائیگوں کو ملتوی کرنے، قسطوں کو کم کرنے اور قرضوں کی شکل میں کچھ لچک فراہم کر سکتی ہے اور یہاں کے تاجروں کو کافی حد تک فائدہ اور راحت ملے گی۔ صدر نے کہا کہ ہمارے پاس بجلی اور پانی کے بلوں کے ساتھ ساتھ دیگر قرضے بھی ہیں،جن کی ادائیگی میں مشکلات سامنے آرہے ہیں،ایسے میں خصوصی پیکیج وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar Smart City Project مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود اسمارٹ سٹی کے تعمیراتی کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچے

ادھر کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر نے بھی گزشتہ برسوں کے دوران ہوئے نقصانات کے پیش نظر خصوصی مالی پیکیج کی اپنی مانگ کو پھر سے دوہرایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ سیاحت کے علاوہ دیگر شعبے سرگرم ہوچکے ہیں لیکن عام تاجر اب بھی مالی مشکلات سے جوج رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details