وقفہ سوال میں جموں و کشمیر اور فاروق عبداللہ معاملے کے میں ہنگامہ کرنےو الے اپوزیشن رہنماؤں کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ صفر میں اپنی بات رکھنے کا موقع دیا۔
کانگریس رہنما ادھیرنجن چودھری نے کہا کہ پانچ اگست کو وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی و سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ حراست میں نہیں ہیں بلکہ ان کی صحت خراب ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہ 108 دنوں سے حراست میں ہیں، یہ کیسی ناانصافی ہے، کیا یہ ظلم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ اور پی چدمبرم کو ایوان میں لایا جائے، انہیں ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کاحق ہے۔