اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Conference Slams Center حکومت کی غفلت شعاری سے عام لوگ مسائل و مشکلات میں مبتلا، نیشنل کانفرنس - نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق

حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے، عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہورہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے پارٹی عہدیداروںاور کارکنوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اگرچہ آئے روز بلند باغ دعوے کرتی رہتی ہے لیکن زمینی سطح لوگوں کو کوئی بھی راحت نہیں مل رہی ہے۔National Conference Slams Center

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 8, 2022, 5:53 PM IST

سری نگر: حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے ،عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہورہی ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے پارٹی عہدیداروںاور کارکنوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی لوگوں کیساتھ بات کی اور اُن کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کی۔National Conference Slams Center

لوگوں نے جگہ جگہ بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن کے علاوہ بجلی میں فیس میں اضافہ، حد سے زیادہ مہنگائی، بے روزگاری ، سڑکوں ،گلی کوچوں کی خستہ حالہ اور مفلوج ڈرینج سسٹم جیسے معاملات اُجاگر کئے۔ اس علاوہ تنویر صادق نے مقامی پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہاکہ عام لوگ حکومت کی غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔سرما آنے سے قبل ہی بجلی کی سپلائی پوزیشن جاری اور آگے صورتحال کیا ہوگی اس کا اندازہ خود بہ خود لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اگرچہ آئے روز بلند باغ دعوے کرتی رہتی ہے لیکن زمینی سطح لوگوں کو کوئی بھی راحت نہیں مل رہی ہے۔

مہنگائی عروج پر ہے جبکہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ عام لوگوں کے مشکلات میں ہر روز ہورہے اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنویر نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار بھی ماند پڑگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:NC Criticizes JK Admin کھوکھلے دعوؤں کے بجائے عملی طور کام کیا جائے، نیشنل کانفرنس

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details