عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے گیارہویں، دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کے بیچ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمیٹی نے یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ دسویں اور بارہویں جاعت کے امتحانات نومبر کے دوسرے ہفتے تک شروع کرتے ہوئے 20 دسمبر سے قبل ختم کئے جائیں۔
کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام عملہ اور مشینری دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کرانے کے عمل میں شامل ہونے سے گیارہویں جماعت کے امتحانات دسمبر کے اختتام تک تاخیر کے شکار ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک امتحانات کا انعقاد ناممکن ہے کیونکہ سردی اور بعض اوقات برفباری امتحانات کے لئے روکاوٹ بن جاتے ہیں۔