پلوامہ (جموں کشمیر) :ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر، پلوامہ نے ضلع ’’ممکن اسکیم‘‘ کے تحت ضلع بھر کے بینفشریز میں 13 چھوٹی کمرشل گاڑیاں اور ایک مسافر گاڑی تقسیم کیں۔ یہ گاڑیاں ایک تقربی کے دوران منعقد کی گئیں جس میں کی صدارت ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کی جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود رہے۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ممکن اسکیم کے تحت فینفیشریز میں چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ’’ممکن اسکیم‘‘ مشن یوتھ پروگرام کا ایک حصہ ہے، جو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں بے روزگار نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے وضع کی گئی۔ اس پہل کے تحت چھوٹی کمرشل گاڑیوں کو آن روڈ قیمت پر 20 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، جو حکومت جموں و کشمیر اور گاڑیوں کے مینوفیکچررز کی جانب سے مشترکہ طور پر فنڈ کی جاتی ہے۔