اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: رہائشی کالونی میں تجارتی سرگرمیوں سے مشکلات - کورونا گائڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل

مقامی لوگوں نے ڈی سی سرینگر سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے تاکہ کالونی کے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Residential colony
رہائشی کالونی

By

Published : May 28, 2021, 8:29 PM IST

سرینگر کے چترا شاہی کرنگر کے عوام نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ نے رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

رہائشی کالونی

کالونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ان کی کالونی میں کمرشیل سرگرمیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے یہاں کافی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ اس علاقے میں کورونا وائرس پھیلنے کا کافی خطرہ ہے۔

انہوں نے حکومت پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ لوگوں سے کورونا گائڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل کر رہی ہے لیکن دوسری جانب وہ خود اس کی خلاف ورزی کی اجازت دے رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے ڈی سی سرینگر سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے تاکہ کالونی کے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہماری مشکلات کا سلسلہ 2017 سے شروع ہوا'

واضح رہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جس کی وجہ سے یہاں پر تمام تر کاروباری ادارے بند پڑے ہیں۔ دوسری لہر کے تحت یوٹی میں 1500 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details