اردو

urdu

ETV Bharat / state

پندرہ فروری سے کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع - اردو نیوز

وادی کشمیر کے اسکولوں میں بھی یکم مارچ سے درس و تدریس کا کام کاج شروع کر دیا جائے گا۔

پندرہ فروری سے کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگی
پندرہ فروری سے کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگی

By

Published : Jan 28, 2021, 9:15 PM IST

وادی کشمیر کے کالجوں میں 15 فروری سے درس وتدریس کا کام کاج شروع کیا جائے گا جبکہ جموں میں تمام کالج یکم فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
کورونا وائرس کی وبا کے ایک برس بعد جموں و کشمیر کے کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جموں صوبے کے سرمائی زون میں کالجوں کی تعطیلات 31 جنوری جبکہ کشمیر صوبے میں یہ تعطیلات اگلے ماہ کی 14 تاریخ سے ختم ہورہی ہیں۔
اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری طلعت پرویز نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کالجوں میں پڑھائی کا عمل شروع کرنے کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہوگا تاکہ طلبہ کی پڑھائی بنا کسی خلل یا روکاوٹ کے بہتر طور جاری رکھی جاسکے۔
ادھر وادی کشمیر کے اسکولوں میں بھی یکم مارچ سے درس و تدریس کا کام کاج شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے مذکورہ تعلیمی ادارے کم و بیش ایک برس کے طویل عرصے کے بعد پھر سے کھولے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details