سرینگر:پچاس دنوں کی تعطیلات کے بعد جموں و کشمیر کے سرمائی زون کے کالجوں میں بدھ سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں۔ جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے دسمبر 2022 میں تمام سرکاری ڈگری کالجوں کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ محکمۂ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی علاقوں کے ڈگری کالجوں میں 27 دسمبر سے 14 فروری 2023 تک تعطیلات ہوں گی۔ جب کہ جموں صوبے کے گرمائی زون میں آنے والے ڈگری کالج یکم جنوری سے 10 جنوری تک تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Colleges Reopening in Kashmir سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر میں کالجز میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر صوبے میں آج یعنی 15 فروری سے کالجز، تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل رہے ہیں۔
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر ڈویژن کے دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دسویں جماعت کا امتحان 9 مارچ سے شروع ہوکر 5 اپریل کو ختم ہوگا۔ دوسری جانب گیارہویں جماعت کے طلبا کے امتحانات 6 مارچ سے شروع ہوکر بالترتیب 19 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق کشمیر زون کے بارہوں جماعت کے امتحانات 8 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ اس ضمن میں تمام اسکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔