اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update پہلگام میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی

جموں وکشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ جاری ہے۔ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے۔ وہیں سرینگر میں 5 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی۔ Coldest night recorded in Pahalgam

پہلگام میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی
پہلگام میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی

By

Published : Dec 7, 2022, 1:13 PM IST

سری نگر:وادی کشمیر میں سردیوں کا زور مسلسل جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ریکارڈ ہوتے ہوئے رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرینگر میں 5 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Coldest Night In Srinagar سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک تازہ لہر 9 دسمبر کو وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی میں 9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر کی شام تک برف باری کا امکان ہے۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ Temperature in Ladakh

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details