سرینگر:گذشتہ دنوں کی طرح اب بھی کشمیر میں سرد ترین موسم جاری ہے۔ وادی کے سبھی اضلاع میں شبانہ درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن کہیں کہیں دھند میں کمی تو کہیں زیادتی بھی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم دار الحکومت سرینگر میں صبح کے وقت گہری دھند چھائی رہی۔ جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں منفی 7.0 درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈا رہا۔ وادیٔ کشمیر کے دس اضلاع میں سردی کی شدت سے شبانہ درجۂ حرارت منفی درج کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سرینگر شہر میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 4۰8 درج کیا گیا، ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں منفی 4۰6، سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 6۰6، گلمرگ میں منفی 3۰8، کوکرناگ میں منفی 3۰2، پہاڑی ضلع کپواڑہ میں منفی 5۰3، اننت ناگ قصبہ میں منفی 7۰2، گاندربل میں منفی 4۰5، پلوامہ میں منفی 6۰6، بانڈی پورہ میں منفی 5۰5، بارہمولہ میں منفی 6۰0، بڈگام میں منفی 5۰0، کلگام میں منفی 3۰0 اور ضلع شوپیان میں منفی 7۰0 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: