سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے جس سے لوگ شدید سردی محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی کے بالائی علاقوں میں 13 اور14 نومبر کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارش ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather forecast in Kashmir
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Kashmir