سری نگر:وادیٔ کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں سلسلہ جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ قبل ازیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔ Cold wave increases in Kashmir
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔