اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، پہلگام وادی کا سرد ترین مقام

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Minimum temperature in Leh

کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، پہلگام وادی کا سرد ترین مقام
کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، پہلگام وادی کا سرد ترین مقام

By

Published : Nov 28, 2022, 10:58 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں سردی کا زور بتدریج بڑھ رہا ہے جس سے لوگ مشکلات سے دو چار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Cold wave increases in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں سردیوں کا لہر تیز، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 دسمبر تک موسم میں بڑی تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وادی میں پیر کو بھی موسم صبح سے ہی خشک رہا اور دن میں ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی۔ Weather Forecast in Kashmir

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details