اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز، گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی مزید تیز ہوئی ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ Weather Forecast in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 17, 2022, 12:47 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی مزید تیز ہوئی ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔Cold Wave Increases amid dry weather in Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 19 نومبر کی سہہ پہر سے 20 نومبر کی صبح تک وادی میں کئی مقامات خاص طور پر پہاڑی علاقوں اور کپوارہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندر بل کے میدانی علاقوں اور سری نگر اور بڈگام کے کچھ علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ادھر وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.2ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دارس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details