اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cold Wave Grips Kashmir: کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی جاری، گلمرگ سردترین جگہ - گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا Gulmarg coldest in Kashmir ۔

شمیر میں ٹھٹھرتی سردیاں جاری، گلمرگ سردترین جگہ
شمیر میں ٹھٹھرتی سردیاں جاری، گلمرگ سردترین جگہ

By

Published : Dec 31, 2021, 5:03 PM IST

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ دوران شب زمستانی ہواؤں کا زور جاری ہے تاہم دن میں ہلکی دھوپ کھلی رہنے سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوتی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں یکم جنوری سے تین جنوری تک موسم کہیں کہیں خراب ہو سکتا ہے تاہم 4 جنوری سے 6 جنوری تک میدانی علاقوں میں درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا Gulmarg coldest in Kashmir ۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں جمعے کو چلہ کلان کے گیارہویں دن بھی موسم خشک رہا اور صبح سے ہی ہلکی دھوپ چھائی رہی۔

قابل ذکر ہے کہ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ اتوار اور پیر کی درمیانی شب یعنی اکیس دسمبر سے اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: وادی میں جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details