اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر جاری، پہلگام سرد ترین مقام

وادی میں سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی میں 18 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Weather forecast in Kashmir

کشمیر میں سردی کی لہر جاری، پہلگام سرد ترین مقام
کشمیر میں سردی کی لہر جاری، پہلگام سرد ترین مقام

By

Published : Jan 17, 2023, 12:36 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر جاری ہے جس سے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں پہلگام میں 15 جنوری کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 20.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update وادی میں اٹھارہ جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 19 اور 21 جنوری کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 18 جنوری تک شبانہ درجۂ حرارت میں گرواٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے اور اس کے بعد بتدریج بہتری درج ہونے کی توقع ہے اور اس علاوہ اس وقت کے دوران میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details