سرینگر:امسالکشمیر میں موسم سرما مکمل طور سے خشک رہا ہے جس سے یہاں کے آبی ذخائر، جنگلات اور سیاحتی مقامات متاثر ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق کشمیر کا موسم گلوبل وارمنگ اور موسمی تبدیلی کی زد میں آیا ہے جس سے موسم سرما کے بادشاہ چلا کلاں میں برفباری نایاب ہوئی۔
ماضی میں کئی بار کشمیر میں سرما کے دوران موس خشک رہا ہے۔ محکمہ موسمات کے مطابق بحر اوقیانوس کے سطح پر 'ال نینو' یعنی گرم لہروں کا اثر برقرار ہے، جس کے باعث کشمیر میں خشک موسم دیکھا جارہا ہے۔ خشک موسم سے وادی کے آبی ذخائر مکمل سوکھ چکے ہیں اور جنگلات میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق خشک موسم کے وجہ سے جنگلات آتشزدگی کے واقعات میں رونما ہوئے ہیں۔