کشمیر یونیورسٹی میں 22 مارچ سے فرسٹ سیمسٹر کے طلبا کے لئے کلاسز شروع ہونے جارہی ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے کیمپس میں فرسٹ سیمسٹر کے طلبا و طالبات کے لئے پیر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ اکیڈمک کے افسران اور دیگر افسران کی ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کی سفارشات کے تحت لیا گیا جس کی صدارت ڈین آف اکیڈمک امور پروفیسر شبیر اے بٹ نے کی جس کے بعد یونیورسیٹی کے تعلیمی معاملات کے شعبے کی جانب سے باضابطہ طور نوٹفکیشن جاری کی گئی۔
بائیس مارچ سے کشمیر یونیورسٹی میں کلاسز شروع ہوں گی - ETV bharat
نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلاسز میں 30 سے زائد طلبا ایک ساتھ نہیں ہوں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کووڈ 19 کی احتیاطی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلاسز میں 30 سے زائد طلبا ایک ساتھ نہیں ہوں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کووڈ 19 کی احتیاطی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق تیسرے سیمسٹر کے 2019 بیچ کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں گی لیکن جب وہ تیسرے سیمسٹر کا آن لائن امتحان مکمل کریں تو آف لائن موڈ میں چوتھے سیمسٹر کی کلاسز میں شرکت کریں گے۔
اس دوران پروفیسر بٹ نے تمام طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ کے رہنما خطوط پر مکمل طور عمل پیرا رہیں۔