اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے - امتحانی مراکز کی تعداد

جموں و کشمیر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لئے خطہ کشمیر سے 74 ہزار 465 جبکہ خطہ جموں سے 32 ہزار طلبا شرکت کر رہے ہیں۔

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے

By

Published : Nov 9, 2020, 1:38 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے آج سے دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

رواں برس کے دوران جموں و کشمیر کے سرمائی زونز سے تعلق رکھنے والے 106465 امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہیں۔ جن میں کشمیر کے 74ہزار465 امیدوار جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والے 32ہزار امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے رواں برس جموں و کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کی تعداد بھی دگنا کر دی گئی ہے۔ جن کی کل تعداد 1145 ہیں۔

کشمیر میں دسویں جماعت کے طلبا کے سالانہ امتحانات لینے کی خاطر 814 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ جموں میں 331 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ 'کانگڑی نکال کر رکھیں، 13 نومبر سے برف باری کا امکان'

امتحانات کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ امیدواروں کو رول نمبر سلپ اور امتحانی سینٹروں کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سماجی دوری کو قائم رکھنے کے لئے امتحانی مراکز کی تعداد گزشتہ برس 2019 کے مقابلے میں دگنا کر دی گئی ہے۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے وبائی بیماری سے متاثر کسی بھی امیدوار کو امتحانی سینٹر میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بورڈ کی جانب سے ان امیدواروں کے سالانہ امتحان کی خاطر الگ سے ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details